نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 19 لاکھ 80 ہزار درخواستیں موصول

نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم ، 19 لاکھ 80 ہزار درخواستیں

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں 10 جنوری 2020ء تک 19 لاکھ 80 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔ نادرا ترجمان کا کہنا ہے کہ فارم جمع کرانے کی آخری تایخ 15 جنوری 2020ء ہے، جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے جولائی  2019ء میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی رجسٹریشن کے دوسرے ملک گیر مرحلے کا آغاز کیا تھا، اس سکیم کے آغاز کا مقصد عوام کو ان کے  بنیادی حق، اپنی ذاتی چھت کی فراہمی آسان اور با سہولت اقساط میں فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ اس اسکیم میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے سکیں اس امر کو یقینی بنانے کیلئے آخری تاریخ میں متعدد بار توسیع کی گئی تھی تاکہ کوئی بھی خواہشمند محروم نہ رہ جائے۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ 15 جنوری 2020ء درخواست گزاروں کیلئے آخری اور حتمی تاریخ ہے، لہٰذا عوام مزید کسی پس و پیش کو بالائے طاق رکھ کر اپنی درخواستیں کسی بھی نادرا ای سہولت مراکز پر جمع کرادیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نادرا ترجمان کے مطابق کم آمدنی و وسائل والے طبقات میں رجسٹریشن میں قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ کے ساتھ 672 سے بڑھ کر 5516 ہوگئی، اسی طرح کچی آبادیوں کے 1 لاکھ 91 ہزار 890 مکینوں، 10 ہزار سے زائد بیواؤں، 4 ہزار کے قریب مطلقہ خواتین اور 7 لاکھ 36 ہزار 382 مزدوروں کی جانب سے درخواتیں جمع کرائی گئی ہیں۔

ترجمان نادرا نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر اب تک اسلام آباد میں 2لاکھ 60 ہزار 856 افراد نے رجسٹریشن کرائی، لاہور میں 2 لاکھ 25 ہزار 694 افراد، کراچی میں 2 لاکھ 65 ہزار 347، فیصل آباد میں ایک لاکھ 24 ہزار 884 افراد، ضلع ملتان میں 78 ہزار 738 افراد، کوئٹہ میں 70 ہزار 892 افراد، پشاور میں 47 ہزار 362 اور سوات میں 53 ہزار 486 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ملک بھر میں ای سہولت فرنچائز نیٹ ورک اور آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن 15 جنوری تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جاسکتی ہے۔

مزید براں کراچی کے عوام کیلئے ڈی ایچ اے میگا سینٹر، لیاقت آباد نادرا سینٹر یا نارتھ ناظم آباد میگا سینٹر پر آن لائن رجسٹریشن کرانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

لہٰذا عوام اپنا گھر حاصل کرنے کیلئے جلد از جلد آن لائن رجسٹریشن کرائیں، سمندر پار پاکستانی اور سستا و آسان قسطوں پر گھر بنانے کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانی گھر بیٹھے نادرا کی ویب سائٹ پر بھی کسی اضافی فیس کے بغیر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
Dunya Today

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: