کینیا: امریکی بیس پر ’الشباب‘ کا حملہ

کینیا: امریکی بیس پر ’الشباب‘ کا حملہ

ساحلی ریجن میں واقع لاموکاؤنٹی میں امریکا اور کینیا کے مشترکہ بیس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے کینیا میں قائم امریکا و کینیا کے مشترکہ فوجی بیس پر حملہ کر دیا، حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے کینیا کی لامو کاؤنٹی میں حملہ کیا ہے، حملہ آوروں نے بیس میں داخل ہونے کے لیے داخلی دروازے پر کار بم دھماکا کیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

آخری اطلاعات آنے تک فوجی اڈے پر کینیا اور امریکا کی فورسز کا الشباب کے جنگجوؤں سے مقابلہ جاری ہے۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: