ٹوئٹر کا ایپ میں خامی دور کرنے کا دعویٰ

ٹوئٹر کا ایپ میں خامی دور کرنے کا دعویٰ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ایپ میں خامی کا اعتراف کرلیا جبکہ ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمپنی نے اس خامی کو دور کرلیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ہے کہ ’ایک بدکردار‘ نے ایپ میں غلط کوڈنگ کو شامل کردیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کے ڈیٹا پر اثرات پیدا ہوسکتے تھے۔

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو یہ ای میل بھی بھیجی گئی جس میں خبردار کیا گیا کہ وہ جلد از جلد اپنے اینڈرائڈ ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

ادارے کا ماننا ہے کہ ایپ میں ان عناصر کی جانب سے شامل کی گئی کوڈنگ کی وجہ سے نہ صرف صارف کی تفصیلات ان ہیکرز کے پاس جاسکتی تھیں بلکہ اس کی مدد سے وہ نہ صارف کے پیغام رسانی کے آپشن سمیت ٹوئٹ بھی کر سکتے تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے شواہد موجود نہیں ہیں کہ اس کوڈ کو یہاں شامل کیا گیا ہے یا پھر اس کی کمزوری کو توڑا گیا ہے۔

ٹوئٹر کو اس حوالے سے مناسب معلومات نہیں ہیں نہ ہی اس سے متاثر ہونے والے صارفین کی کوئی حتمی تعداد ان کے پاس موجود ہے۔

اپنے پیغام میں ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ اس سے متاثر ہونے والے افراد کو براہ راست آگاہ کیا۔

ٹوئٹر نے تجویز دی ہے کہ صارفین اپنے اینڈرائیڈ ورژن کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔

سماجی پلیٹ فارم میں اس خامی پر اپنے صافین سے معذرت کی جبکہ زور دیا کہ وہ ان کی معلومات کو مزید محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: