ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جواب

ایل او سی پر پاک فوج کا بھرپور جواب

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک ٹوئٹر پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے لکھا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوا سیکٹر پر بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان اور پوسٹوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی کرن اور نیلم وادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں کیونکہ وہاں فائرنگ کا کوئی بڑا تبادلہ نہیں ہوا۔

x

Check Also

امریکی سفیر کے بعد چین کے سابق وزیر خارجہ کا سکینڈل سامنے آ گیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خارجہ چن گانگ کے امریکہ میں ...

%d bloggers like this: