کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے والی ہیں

کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چلنے والی ہیں

کراچی میں آج یا کل سے سائبیریا کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے ٹھنڈ مزید بڑھ جائے گی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہے گا، موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

شمال مشرق کی سمت سے 14 سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کا مطلع ابر آلود ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجۂ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں برف باری کےبعد موسم شدید سرد ہے جبکہ متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں، ہنزہ اور گرد و نواح میں موسم ابر آلود ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

کشمیر اور خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کے بعد موسم سرد ہے۔

Dunya Today

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: