انگلینڈ ویمن سے سیریز: کیمپ کیلئے 21 پاکستانی کھلاڑیوں کا اعلان

انگلینڈ ویمن سے سیریز: کیمپ کیلئے 21 پاکستانی کھلاڑیوں کا اعلان

انگلینڈ کےخلاف ملائیشیا میں ہونےوالی سیریز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگاجس کے لیے 21 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیاہے ۔

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز 9 سے 20 دسمبر تک ملائیشیا میں ہوگی۔

سیریز کی تیاریوں کے لیے پی سی بی نے کراچی میں 21 سے 29 نومبر تک تربیتی کیمپ کا فیصلہ کیا ہے جس میں پلیئرز کوچ اقبال امام کی نگرانی میں تیاریاں کریں گی۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، انعم امین اور عروب شاہ شامل ہیں جب کہ ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، کائنات حفیظ اور کائنات امتیاز کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم اور صباء نذیر ، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین، عائشہ ظفر اور سدرہ نواز کو بھی کراچی میں ہونے والے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونو ں سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان س27 نومبر کو کیا جائے گا جب کہ پاکستان ویمن ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: