پاکستان نے پولیو کیسز چھپائے، برطانوی اخبار

پاکستانی حکومت ملک میں بدترین پولیو پھیلنے کے اعدادوشمار چھپا رہی ہے، برطانوی اخبار گارڈین کو حاصل دستاویزات سے معلوم ہوا کہ 12 سے زائد بچے مستقل مفلو ج ہو چکے ہیں۔


گارڈین نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت یہ ڈیٹا عالمی ایجنسیوں کو نہیں دے رہی۔

اخبار کے مطابق پی ایس 2 پولیو وائرس پاکستان سے ناپید ہو چکا تھا، پی ایس 2 کیسز وزیراعظم کے معاون بابر عطا کی براہ راست ہدایت پر عالمی ایجنسیوں سے چھپائے گئے۔

بابر عطا کو کرپشن کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا، بابر عطا نے دنیا سے اپنی گھٹیا کارکردگی چھپانے کے لئے جھوٹ بولا۔

گارڈین کے مطابق پی ایس 2 حکومت کی بدترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پی ایس 2ویکسین کی بدانتظامی سے پھیلا ہے۔


اگر آپ پی ایس 2 کو چھپائیں گے تو علاج کیسے ہو گا؟۔ اگر فوری ایکشن نہ ہوا تو یہ پورے ملک میں پھیل جائے گا۔


جب تک جھوٹ جاری رہے گا مزید بچے مفلوج ہوں گے، پاکستانی حکومت جھوٹ بول کر بچوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: