میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام

’پہلا مریض ہے جو تشویشناک حالت میں اسپتال سے گھر آیا ‘

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز  شریف کو اسپتال سے رہائش گاہ منتقل ہونے پر  تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لیے ہم دعاگو ہیں لیکن پہلا مریض ہے جو  تشویش ناک حالت میں اسپتال سے گھر آیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل ہوئے جہاں نواز شریف کے علاج کے لیے خصوصی طور پر ایک آئی سی یو بنایا گیا ہے۔

’پہلا مریض ہے جو تشویشناک حالت میں اسپتال سے گھر آیا ہے‘

دوسری جانب فواد چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی آزادی مارچ دھرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے دھرنے میں لیڈرشپ گھر پر بیٹھ کر حلوہ کھا رہی ہے اور کارکن باہر ہیں، حیران ہوں کس طرح سے مولانا فضل الرحمان اپنے کارکنوں کو ہی سہولت دینے سے انکار کر  رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل جس طرح کی زبان مولانا نے اقلیتوں کے لیے استعمال کی وہ سب کے سامنے ہے، اس سے پتا چلتا ہے کہ لوگوں کو اپنی سیاست کی آزادی ہے، چاہے وہ کتنی ہی غلط کیوں نہ ہو۔

مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کرتے  ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مولانا نے تو اپنے بیانیے سے قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے جب کہ ہم نے ترقی اور خوشحالی کا راستہ چنا ہے اس لیے حکومت اور اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

بعدازاں فواد چوہدری نے پی ٹی آئی دھرنے اور مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ دھرنے کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنےمیں خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا اور بچوں پر  بھی کیسز بھی ہوئے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم دنیا میں ابھرتی ہوئی قوم ہیں اور ملک کو  پیچھے نہیں جانے دیں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: