ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر

ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر

اقوام متحدہ کے  ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے  اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا  خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔

یو این ایچ سی آر نے ٹوئٹر پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں وہ اقوام متحدہ کا ٹوپی پہنے مہاجر بچوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے ساتھ یو این ایچ سی آر نے ماہر خان کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

مذکورہ ویڈیو کو ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنے ملک جس نے 40 برسوں سے مہاجرین کے لیے اپنی باہیں پھیلائی ہوئی ہیں، میں پید ہونے پر فخر ہے‘۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ “میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لیے مجھے منتخب کیا گیا۔”

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: