اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد

اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی روکنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے نیب کو نیلامی کی اجازت دے دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سُنایا۔

اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق نے سابق وزیر خزانہ کی جائیداد کی نیلامی کو چیلنج کیا تھا اور اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ اسحاق ڈار نے لاہور کی یہ جائیداد انہیں تحفے میں دی تھی۔

تاہم، تبسم اسحاق عدالت میں اس جائیداد کے تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکیں۔

اسحاق ڈار کی جائیداد کی تفصیلات

28 ستمبر کو نیب نے اسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ کے دبئی میں 3 فلیٹس، گلبرگ لاہور میں ایک گھر، چار پلاٹس اور اسلام آباد میں بھی 4 پلاٹس ہیں۔

نیب کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد کے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔

نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ بیرون ملک تین کمپنیوں میں اسحاق ڈار شراکت دار بھی ہیں جب کہ میاں بیوی نے ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: