10 ہزار ڈالرز کے کھلونوں کی مالکن خاتون

10 ہزار ڈالرز کے کھلونوں کی مالکن خاتون

بچوں کے کھلونوں سے کھیلنے کا شوق عام سی بات ہے لیکن ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کا کھلونے رکھنے کا شوق ایک جنون بن چکا ہے۔

36 سالہ مرانڈا 10 ہزار 351  ڈالرز کے کھلونوں کی مالکن ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر سے یہ خواہش ظاہر کی کہ ان کا یہ گھر ان تمام کھلونوں کو رکھنے کے لیے چھوٹا پرٹا ہے تو انہیں ایک نیا گھر خریدنا چاہیے۔
مرانڈا کے شوہر نے ان کے شوق کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نیا گھر خرید کر ان کی خواہش پوری کردی۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹس کے مطابق 36 سالہ خاتون کو 4 سال کی عمر سے رنگین چیزیں خریدنے کا شوق تھا اور اب ان کے پاس 2000 سے زائد کھلونے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کھلونے جمع کرنے کا یہ شوق شاید لوگوں کو تھوڑا عجیب سا لگتا ہوگا لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں۔

مرانڈا کے 58 سالہ شوہر لین لنگسٹن اپنی بیوی کے اس عجیب سے شوق میں ان کا ساتھ دیتے ہیں، مرانڈا نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے ایک نیا گھر چاہیے جہاں میں اپنے کھلونے سجانے کے لیے الگ جگہ مختص کر سکوں۔

مرانڈا نے بتایا کہ ان کے شوہر دور دراز سے ان کے لیے کھلونے خرید کر بھی لایا کرتے ہیں اور جب میں نے انہیں بتایا کہ ہمیں اب دوسرا گھر خرید کر وہاں رہنا چاہیے کیونکہ کھلونے اب اتنے زیادہ ہو رہے ہیں کہ انہیں ڈبّوں میں بھر کر رکھنے کی بالکل جگہ نہیں ہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ میری یہ خواہش تھی کہ ہم ایک ایسا گھر خریدیں جہاں میں اپنے کھلونوں کے لیے پورا ایک کمرہ مختص کردوں اور مجھے ان کھلونوں کو ڈبّوں میں بند کرکے نہ رکھنا پڑے۔

مرانڈا اب برطانیہ کے میں لواسٹوفٹ ضلع میں اپنے نئے گھر میں رہائش پذیر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب میں بے حد خوش ہوں کیونکہ میرے تمام کھلونوں کا ایک الگ کمرہ ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: