کراچی میں ڈینگی وائرس سے 7 ماہ کے بچے سمیت 2 افراد انتقال کرگئے

کراچی میں ڈینگی وائرس سے 7 ماہ کے بچے سمیت 2 افراد انتقال کرگئے

کراچی میں ڈینگی وائرس میں مبتلا 7 ماہ کے بچے سمیت مزید 2 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

شہر قائد میں ڈینگی وائرس کے وار جاری ہیں اور ایک 7 ماہ کا بچہ ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار گیا، اس کے علاوہ نجی اسپتال میں لیاقت آباد کی رہائشی 55 سالہ خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کرگئیں۔

رپورٹس کے مطابق کراچی میں مزید 187 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے اکثریت کا تعلق کراچی سے ہے۔

دیگر صوبوں کی صورتحال

پنجاب کے متعدد شہروں میں سردی بڑھتے ہی ڈینگی کے کیس بھی کم ہونے لگے  ہیں، فیصل آبادمیں 48 گھنٹوں میں کوئی ڈینگی کا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ ملتان میں بھی ڈینگی بخار کے شبہ میں نشتر اسپتال میں صرف ایک مریض زیرعلاج ہے۔

سرگودھا کے ضلعی اسپتال میں داخل 3 مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں ڈینگی وائرس کے7 نئے مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں اور رواں سال ڈینگی کے 43 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی وائرس کے مریضوں میں سے 4 کا تعلق کوئٹہ اور 3 کا پشین سے ہے اور تمام مریض چند روز  قبل کراچی سے سفر کرکے آئے تھے۔

خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے اب تک 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: