کسی بھی صورت میں ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، آرمی چیف

کسی بھی صورت میں ملکی استحکام پر آنچ نہیں آنے دیں گے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج ریاست کا ادارہ ہے جو قومی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت فرائض انجام دیتا رہے گا، مذموم مقاصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرس کے شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے مشترکہ قومی کاوشوں، پاکستان کی مسلح افواج، قومی اداروں اور سب سے بڑھ کر قوم کی قربانیوں سے بہتر داخلی سلامتی اور استحکام حاصل کیا۔ کسی کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہم اس استحکام پر آنچ آنے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین و قانون کے تحت تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان مشرقی سرحد اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اہم قومی معاملات پر اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے ضروری ہے۔

کانفرنس میں قومی سلامتی، داخلی سیکیورٹی، مشرقی سرحد، ایل اوسی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: