بھارتی شہری کو بیل کے گوبر سے سونا ملنے کی امید

بھارتی شہری کو بیل کے گوبر سے سونا ملنے کی امید

بھارت میں ایک بیل 40 گرام سونے کے زیورات کھا گیا جس پر زیورات کے مالک نے گوبر کے ذریعے اپنے زیور ملنے کی امید باندھ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے علاقے کلنوالی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے 40 گرام سونے کے زیورات بے دھیانی میں ایک برتن میں رکھ دیے اور اسی میں سبزی کاٹنا شروع کردی۔

خاتون نے سبزی مکمل طور پر کاٹنے کے بعد ایک طرف سبزی کا کچرا اکٹھا کردیا جس کی وجہ سے برتن میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات اس کچرے کے نیچے دب گئے جسے بعد میں خاتون نے بیل کے آگے ڈال دیا۔

بیل نے سبزی کے ساتھ ساتھ 40 گرام سونے کے زیورات بھی ہضم کرلیے جس کے بعد خاتون کو برتن میں زیورات کا خیال آیا۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہےکہ بیل کی جانب سے زیوارت کھانے کا پتا چلنے کے بعد انہوں نے بیل کو ڈھونڈا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

خاتون کے شوہر نے بتایا کہ جب ڈاکٹر نے اس حوالے سے ان کی کوئی مدد کرنے سے انکار کردیا تو انہوں نے بیل کو گھر کے نزدیک ہی باندھ دیا اور اسے خوب کھلانا پلانا شروع کردیا جس سے انہیں یہ امید ہے کہ پیٹ بھر کھانے کے بعد بیل جب گوبر کرے گا تو انہیں زیوارت واپس مل جائیں گے۔

x

Check Also

چین میں بچوں پر 90 منٹ سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی

چین میں بچوں پر 90 منٹ سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی

چین میں بچوں کے اندر ویڈیو گیمز کی لت کی روک تھام کے لیے مختلف ...

%d bloggers like this: