رابی پیرزادہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے پیچھے وجہ کیا؟

رابی پیرزادہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے پیچھے وجہ کیا؟

گلوگارہ رابی پیرزادہ آج ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، جس کی وجہ ان کی چند ذاتی ویڈیوز اور تصاویر کا لیک ہونا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ تصاویر کیسے اور کہاں سے لیک ہوئیں، لیکن سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس کی وجہ حال ہی میں ان کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ ہے، جس میں انہوں نے فلم ’کاف کنگنا‘ میں شامل نیلم منیر کے آئٹم سونگ کی وضاحت پر مشتمل ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ پر تنقید کی تھی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تحت ریلیز ہونے والی فلم ’کاف کنگنا‘ نے باکس آفس پر تو اتنی کامیابی حاصل نہیں کی، لیکن اس فلم میں شامل نیلم منیر کے آئٹم سانگ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے اس گانے کی وضاحت نے خاصا تنازع کھڑا کیا۔

اس سے قبل نیلم منیر نے اپنے ڈانس نمبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ گانا صرف اس لیے کیا کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا پروجیکٹ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا تھا: ’ شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے۔ لیکن آپ جانتے ہیں جب بھی میں کوئی کام کرتی ہوں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں اور اسے فخر سے کرتی ہوں۔‘

اس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آئے اور انہوں نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں نیلم منیر کے اس گانے کا دفاع کیا اور صرف یہی نہیں انہوں نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پرفارم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی بھی تردید کی

میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے نیلم منیر کے دفاع کے معاملے پر بہت سے لوگوں نے اچھا برا بولا، جن میں گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی شامل تھیں، جنہوں نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسے ’مایوس کن‘ قرار دیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن اس کا اعتراف کرنے سے نہیں گھبراتے یا اس طرح سے ان کی وضاحت نہیں کرتے۔‘ ساتھ ہی ان ہوں نے ’چھوٹی سی بات‘ کا ہیش ٹیگ بھی دیا۔

اس ٹویٹ کے اگلے ہی روز رابی کی چند انتہائی نجی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر لیک ہوگئیں۔ ٹوئٹرٹرینڈز میں بھی وہ ٹاپ پر ہیں اور لوگ اس بارے میں بات کر رہے ہیں۔

جلال شاہ نامی صارف نے لکھا: ’ویسے کیا شاندار اتفاق ہے، ادھر آپ نے ٹویٹ کر ڈالی، ادھر سےآپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔‘

فاطمہ ثنا نامی ایک صارف نے لکھا: ’آپ کا بیان بہت بولڈ تھا، لہذا محتاط رہیں۔ اب آپ کو ایسی چیزوں کو برداشت کرنا پڑے گا۔‘

ایک صارف نے لکھا: ’ (ٹوئیٹ کے) 140 کیریکٹرز کی بھاری قیمت۔‘

کچھ لوگوں نے رابی پیرزادہ کی ہمت بھی بڑھائی۔

محمد اشفاق نامی ایک صارف نے لکھا: ’اور جو شخص کسی مسلم کے عیب پر پردہ ڈالے اللہ تعالی اس پر دنیا اور آخرت میں پردہ ڈالیں گے اور اللہ تعالی بندے کی مدد میں رہتے ہیں۔‘

گذشتہ ماہ اپنی ایک ٹویٹ میں رابی پیرزادہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ’ہٹلر‘ قرار دیتے ہوئے بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ل/وگوں کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی تھی

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رابی پیرزادہ کی ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جس کے پاس ان کے آئی کلاؤڈ کا پاس ورڈ موجود تھا۔

نوٹ: یہ خبر انڈیپنڈنٹ اردو سے لی گئی ہے

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: