سام سنگ کا سستا ترین 3 کیمروں والا فون اب پاکستان میں دستیاب

سام سنگ نے اپنا سب سے سستا 3 کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 20 ایس کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

یہ رواں سال ہی متعارف کرائے جانے والے گلیکسی اے 20 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے مگر اس میں کیمرا سیٹ اپ بہتر کردیا گیا ہے جبکہ دیگر فیچرز کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

گلیکسی اے 20 ایس میں 6.5 انچ انفٹنی وی ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، انفٹنی وی سے مراد پانی کے قطرے جیسا نوچ ہے۔

اس فون میں 1.8 گیگا ہرٹز اوکٹا کور کورٹیکس اے 53 سی پی یو، کوالکوم اسنیپ ڈراگوم 450 پراسیسر اور ایڈرینو 506 جی پی یو دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ بھی موجود ہے۔

اس فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

سام سنگ نے اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج اپنے ون یو آئی یوزر انٹرفیس سے کیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بیک پر موجود ہے اور چہرے کی شناخت سے بھی ڈیوائس کو ان لاک کیا جاسکتا ہے۔

تاہم اس کی خاص بات اس کا کیمرا سسٹم ہی ہے۔

اس کے بیک پر 13 میگا پکسل کا مین کیمرا موجود ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا سیلفی لینے میں مدد دے گا۔

اس کی قیمت پاکستان میں 30 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے اور یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 10 ایس کو بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کی قیمت 24 ہزار روپے رکھی گئی تھی جبکہ اے 30 ایس کو بھی پیش کیا جارہا ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: