آزادی مارچ کا لاہور میں بڑا شو

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ لاہور سے بذریعہ گوجرانوالہ وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ گزشتہ شب لاہور پہنچا تھا جہاں شرکاء نے رات مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گزاری جب کہ مولانا فضل الرحمان نے وحدت روڈ پر قیام کیا۔

آزادی مارچ کے شرکاء نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں بریانی، نان چنے اور چائے سے ناشتہ کیا۔

اس کے بعد مینار پاکستان پر بڑا جلسہ عام کیا گیا جس سے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ 

مینار پاکستان پر  خطاب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ حکمرانوں کے خلاف ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر حکومت کو گھر بھجوائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ کے شرکا پُرامن ہیں، کراچی سے لاہور تک کسی شخص کو خراش تک نہیں آئی۔ 

بعد ازاں مارچ کے شرکاء لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہو ئے جن کی آخری منزل اسلام آباد ہوگی۔

وحدت روڈ پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ابھی تو سیاسی احتجاج شروع ہوا ہے، ہم وزیراعظم اور اس کابینہ کو گھر بجھوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  دھرنے کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا اور کون کہتا ہے فضل الرحمان اسلام آباد نہیں پہنچے گا، اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا توآزادی مارچ مزید سخت ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

ایک سوال کے  جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی مگر ڈاکٹروں نے اجازت نہیں دی۔

خیال رہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت اور جے یو آئی (ف) کےدرمیان  معاہدے طے پایا ہے  جس کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: