بھارتی کرکٹرز کی جان کو خطرہ

بھارتی کرکٹرز کی جان کو خطرہ

دہلی پولیس کی جانب سے ویرات کوہلی سمیت پوری بھارتی ٹیم کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا ’ انڈیا ٹوڈے ‘ کے مطابق بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ’این آئی اے‘ کو ایک نامعلوم دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی جائے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق دھمکی آمیز خط بھارتی کرکٹ بورڈ ’بی سی سی آئی‘ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ آل انڈیا لشکر ویرات کوہلی اور معروف سیاستدانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق خط میں بھارت کی بڑی سیاسی شخصیات کو بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے جن میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی، بھارتی صدر رام ناتھ کووند، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی پارٹی کے لال کرشنا ایڈوانی، بی جے پی پارٹی کے صدر جے پی ناڈا،  آر ایس ایس گروہ کے چیف موہن بھگت کا نام بھی شامل ہے۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خط جھوٹا بھی ہو سکتا ہے مگر اس قسم کی دھمکیوں کو نظر انداز کر کے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلےگی۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: