فیس بک اب آپ کی صحت کا بھی خیال رکھے گی

فیس بک اب آپ کی صحت کا بھی خیال رکھے گی

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے امریکا میں ایک ایسا ہیلتھ ٹول متعارف کرایا ہے جو کہ صارفین کو صحت سے متعلق یقین دہانی کرائے گا۔

یہ ہیلتھ ٹول امریکی صارفین کو نزلہ زکام، بلڈ پریشر کی جانچ، کینسر اسکریننگ اور دیگر صحت کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے لیے یاددلائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نیا فیچر امریکا میں متعارف کرایا ہے جب صارفین اس فیچر میں اپنی عمر اور جنس کے سیکشن کو پُر کریں گے تویہ ہیلتھ ٹول ان کی عمر کے حوالے سے انہیں چیک اپ کی ایک فہرست مرتب کرکے  تجویز کرے گا۔

یہ ہیلتھ ٹول ابھی صرف فیس بک کی موبائل ایپ میں دستیاب ہے، صارف اس فیچر کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کے شیڈول کے حوالے سے یاد دہانیاں بھی مرتب کرسکتے ہیں جب کہ تمام تر ٹیسٹ مکمل ہونے کی صورت میں صارفین ایپ میں مارک کرسکیں گے۔

اس ہیلتھ ٹول میں صارفین اپنا معائنہ کرانے کے لیے سستی جگہوں کو بھی ڈھونڈ سکیں گے۔

واضح رہے کے کچھ عرصے سے فیس بک پر لوگوں کی معلومات اور راز داری کے حوالے سے کافی تنازعات سامنے آچکے جس کے باوجود بھی کمپنی اپنے صارفین تک جدید فیچرز کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلیے کوشاں رہتی ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: