'میشاکو تیسری بار ہراساں کیا گیا تو اس نے کہا وہ ایسی جگہ نہیں جائےگی'

میشا شفیع کو تیسری بار ہراساں کہاں کیا گیا؟

 گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کی جانب سے 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کیس میں میشا کی والدہ اداکارہ صباحمید کا بیان قلمبندکرلیا گیا۔

لاہور سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف 100 کروڑ روپے کے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر گلوکار علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید سے پوچھا کہ کیا آپ نے میشا کو مشورہ دیا تھا کہ عوام میں جا کر الزام لگاؤ۔ 

جس پر صباحمید نے کہا کہ میں نے اسے خود فیصلہ کرنے کو کہاتھا، میشا نے ہراسگی کے فوری بعد نہیں بتایا، شاید وہ شرمندہ ہوگی۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ عام طور پر خواتین ایسے واقعات کا نہیں بتاتیں، البتہ میں نے اس کے مثبت اور منفی نتائج کے بارے میں بتایا تھا۔

وکیل نے پوچھا کہ کیا آپ کے خیال میں میشا، علی ظفر سے حسد کرتی ہیں، جس پر صباحمید نے کہا ایسا ممکن نہیں۔

وکیل نے پوچھا کہ میشا ، علی ظفر کے ساتھ کیوں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں جس پر ان کا کہنا تھا کہ میشاکو تیسری بار ہراساں کیا گیا تو اس نے واضح طور پر کہہ دیا کہ وہ ایسی جگہ ہر گز نہیں جائےگی۔

اس موقع پر میشا شفیع کی والدہ ادکارہ صبا حمید کا کہنا تھا کہ وہ 40سال سے شوبزسے وابستہ ہیں اور انہیں صدر پاکستان سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال نامور پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی پر بات کرنا آسان نہیں لیکن اس پر خاموش رہنا بھی بہت مشکل ہے، میں خاموش رہنے کے کلچر کو توڑوں گی جو معاشرے میں سرائیت کرچکا ہے۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات کی تردید کر تے ہوئےکہا تھا کہ  میں الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا بلکہ میشا شفیع کے خلاف عدالت جاؤں گا اور مجھے پورا یقین ہے کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے ہراسانی کا الزام لگانے پر  میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے

x

Check Also

’کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے‘

’کرتارپور راہداری پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے‘

تمغہ امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کرتارپور راہداری کے افتتاح ...

%d bloggers like this: