ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار ہوگی

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،عید میلاد النبیﷺ 10 نومبر کوہوگی

پاکستان میں ربیع الاول سن 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔

ذرائع کے مطابق زونل رویت ہلال اسلام آباد کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں ربیع الاول کاچاندنظرآگیا ہے ۔ چاند کی رویت سے متعلق باضابطہ اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند 28 اکتوبر کی شب 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا،جو 29 اکتوبر کو غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک افق پر موجود رہا۔ 

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: