کیا آپ’ کیراٹین ہیئر ٹریٹمنٹ‘ کروانےکا سوچ رہی ہیں؟

کیا آپ’ کیراٹین ہیئر ٹریٹمنٹ‘ کروانےکا سوچ رہی ہیں؟

کیراٹین ٹریٹمنٹ سیدھے اور چمکدار بالوں کے لیے ایک اچھا آپشن ہے مگر اس کیمیکل ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں مختصر اور طویل المدت میں پیش آنے والے مضر اثرات بھی جان لیں۔

خواتین ہمیشہ لمبے، گھنے، چمکدار اور مضبوط بال پسند کرتی ہیں مگر اس کے لیے کوئی خاص اقدام نہیں کرتیں، جب مکمل توجہ نہ ملنے پر بال روکھے، بے جان اور مرجھانے لگتے ہیں تو بیوٹی پارلر کا رخ کرتی ہیں اور کیمیکل ٹریٹمنٹس کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے بال سلجھنے کے بجائے مزید خراب ہو جاتے ہیں، ان کیمیکل ٹریٹمنٹس کے نقصانات زیادہ ہیں۔

کیراٹین کے72 گھنٹے بعد تک بال نہیں دھو سکتے

کیراٹین ہیئر ٹریٹمنٹ کے بعد 72 گھنٹے تک نہ بال دھوئےجا سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں باندھا جا سکتا ہے، اگر آپ نے ایسا کیا تو سلجھے بالوں سمیت پیسوں پر بھی پانی پھر جائے گا، اس عمل کے بعد 3 دن تک بالوں کو بالکل بھی الجھنے نہیں دیا جا سکتا۔

انتہائی سیدھے بال

کیراٹین کے عمل سے گزرنے کے بعد آپ کے بال انتہائی سیدھے اور سلجھے ہوئے نظر آئیں گے جس سے آپ کی شخصیت پہلے سے کافی مختلف نظر آ سکتی ہے، اس بات کا بھی اندازہ لگائیں کے آپ پر یہ بالوں کا انداز اچھا بھی لگ رہا ہے یا نہیں، کیونکہ  سیدھے بال ہر چہرے پر نہیں جچتے، کیراٹین کرانے کے بعد کچھ دنوں تک لوگوں سے ملنے جلنے سے تھوڑا اجتناب کریں اور اپنے بالوں کو نارمل ہونے کے لیے تھوڑا وقت دیں۔

کیراٹین سے جلد یا آنکھوں کا انفیکشن ہو سکتا ہے

کیراٹین ہیئر ٹریٹمنٹ سے پہلے اپنی بیوٹیشن سے اچھی طرح سے پروڈکٹ سے متعلق معلوم کر لیں، اور خود پر واضح کریں کہ آپ اس کے لیے بالکل تیار ہیں، اس عمل سے گزرنے سے پہلے سارے سائیڈ افیکٹس کو مدِ نظر رکھیں کہ اس سے جلد پر خارش، الرجی ، انفیکشن یا آنکھوں کادھندلا پن بھی ہو سکتا ہے۔

کینسر کا خدشہ

کیروٹین کے عمل سے کینسر کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس عمل میں استعمال ہونے والا ایک کیمیائی جز ’ فارمل ڈیہائیڈ ‘ پایا جاتاہے جو انسانوں میں کینسر کا سبب بننے والا کیمیکل بھی مانا جاتا ہے۔

پہلے سے زیادہ بے جان بال

کیروٹین ٹریٹمنٹ کا اثر زیادہ سے زیادہ 5 مہینوں تک رہتا ہے، اس کے بعد بال پہلے سے زیادہ روکھے اور الجھے ہوئے بے جان ہو جاتے ہیں، اس عمل میں استعمال ہونے والے کیمیائی جز بالوں کی اصل نمی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں جس سے بال روکھے پن کے بعد جھڑنے لگتے ہیں۔

روزمرہ کی زندگی میں تبدیلیاں

ایک بار اگر کیروٹین ٹریٹمنٹ کروا لیا جائے تو یہ ایک مجبوری بن جاتا ہے، اس کے بعد ہر 3 مہینوں بعد اپنی بیوٹیشن سے رجوع کرنا ہوگا اور بیوٹیشن کا ہی بتایا ہوا مہنگا اور مشکلوں سے دستیاب شیمپو بھی استعمال کرنا ہوگا، جس سے آپ کے ہر ماہ کے بجٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: