پاکستان ویمن ٹیم نےدوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ15 رنزسے جیت لیا

پاکستان ویمن ٹیم نےدوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ15 رنزسے جیت لیا

پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بنگلادیش وویمن ٹیم کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے 3میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو 15 رنز سے ہرادیا۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 167 رنز بنائے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 167 رنز کے جواب میں 7وکٹوں پر 152 رنز بناسکی۔

سعدیہ اقبال نے 3، انعم امین، ثنامیر اور ڈیانابیک نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی،  کپتان بسمہ معروف 70 اور جویریہ ودود52رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

بنگلادیش کی سنجیدہ اسلام نے 45 اور فرغانہ حق نے 30 رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  بنگلادیش کو چودہ رنز سے شکست دی تھی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: