کراچی: سمندری طوفان کے نتیجے میں گالف کلب میں بھی پانی داخل

کراچی: سمندری طوفان کے نتیجے میں گالف کلب میں بھی پانی داخل

کراچی میں سمندری طوفان ’کیار ‘ کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہونے سے سمندری پانی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) گالف کلب اور کراچی بوٹ کلب میں داخل ہوگیا۔

سمندری طوفان کیار کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہونے سے کراچی کی ساحلی پٹی کا کچھ حصہ زیر آب آگیا ہے  اور ڈی ایچ اے گالف کلب کورس کے ہول نمبر 7،6 اور 8 میں بھی پانی آگیا ہے۔

ڈی ایچ اے گالف کلب کے کیپٹن کرنل زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ 5 سے6 سو میٹر کا حصہ زیر آب آیا ہے جو فی الحال کھیل کے قابل نہیں، کرنل زاہد کے مطابق پہلی بار گالف کورس میں پانی داخل ہوا ہے۔

سندھ گالف ایسوسی ایشن کے صدر اسد آئی خان کا کہنا ہے کہ سمندری پانی سے گالف کلب کی گھاس بھی خراب ہوگی اور اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ان کے مطابق پانی چلا بھی گیا تو نمکین پانی کی وجہ سے گھاس بری طرح متاثر ہوگی۔

گالف کلب کے ساتھ ساتھ کراچی بوٹ کلب بھی زیر آب آگیا ہے اور سمندری پانی بوٹ کلب میں پارکنگ ایریا تک داخل ہوگیا ہے جسےنکالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے بوٹس کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بحیرہ عرب سے اٹھنےوالا سپر سائیکلون کیار شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور سمندری طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے جو کراچی سے 750 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اکتوبر تک مغربی ہواؤں کا سسٹم سائیکلون پر اثر انداز ہوسکتا ہے، مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم سائیکلون کو کمزرو کردے گا یا رخ جنوب کی جانب کرسکتا ہے البتہ سائیکلون جنوب کی جانب ہونے پر پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے اور گہرے سمندر میں لہریں 3سے 4میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کمشنر کراچی نے شہرمیں دفعہ 144نافذ کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: