داعش لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا

داعش لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔

امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد آپریشن کیا جس میں داعش کا 48 سالہ سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے۔

پینٹاگون کے سینئر عہدیدا ر کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

پینٹاگون ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔

نیوزویک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بغدادی کے مارے جانے کی مزید تصدیق ابھی باقی ہے

x

Check Also

طالبان قیدیوں کا غیر ملکی پروفیسرز کے ساتھ تبادلہ مؤخر

افغان حکومت کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ 2 مغربی مغویوں کا 3 طالبان قیدیوں ...

%d bloggers like this: