بیورو کریسی نے نیب کو بڑی رکاوٹ قرار دے دیا

بیورو کریسی نے نیب کو بڑی رکاوٹ قرار دے دیا

بیورو کریسی نے قومی احتساب بیورو(نیب ) کو حکومتی ایجنڈے پر عمل درآمد میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

جیو نیوز نے سیکریٹریز کمیٹی اجلاس کے منٹس حاصل کرلیے ،جس میں کہا گیا ہے کہ نیب گڈگورننس اور سروس ڈیلیوری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

سیکریٹریز کمیٹی کے مطابق نیب اقدامات سے حکومت اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کے قابل نہیں رہے گی۔

اجلاس کے منٹس کے مطابق فیصلہ سازی کیلئے بیوروکریسی کو منصفانہ، سازگارماحول کی فراہمی ضروری ہے، بدقسمتی سے نیب نے فیصلہ سازی میں شامل ہرفرد سے سوالات کرنا شروع کردیے ہیں۔

سیکریٹریز کمیٹی کے مطابق معمولی وجوہات پر بیوروکریسی کو سمن اور گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں، آفیسرز کو بغیر ٹھوس ثبوت کے بلایا اور ڈرایا جاتا ہے۔

بیورو کریسی نے اپنے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ سول سرونٹس کی تضحیک گڈ گورننس کے اصولوں کے منافی اور ناقابل قبول ہیں۔

سیکریٹریز کمیٹی کے مطابق نیب کے اکثرانویسٹی گیشن آفیسرزمتعلقہ کیس کا علم اورتجربہ نہیں رکھتے۔

اجلاس کے منٹس کے مطابق بیوروکریسی کے فیصلوں کو مجرمانہ انداز میں پیش کرنے سے فیصلہ سازی کا عمل متاثر ہوگا، نیب نے حال ہی میں کابینہ اور  کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں پر سوالات کھڑے کردیے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: