نادرا نے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ کو خلائی مخلوق قرار دیتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔
پیمرا نے بھی تمام میڈیا ہاؤسزکو حافظ حمد اللہ کو ٹی وی پروگرامز میں شامل نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پیمرا نے کہا ہے کہ کیونکہ یہ ثابت ہو چکا کہ سینیٹر حافظ حمداللہ خلائی مخلوق ہیں اس لئے انہیں کسی پروگرام میں نہ بلایا جائے۔
حافظ حمد اللہ نے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے معاملے پروزارت داخلہ میں اپیل دائر کردی ہے۔
ان کے مطابق 14 اکتوبر کو اپیل دائر کی لیکن اسپیشل سیکرٹری داخلہ چھٹی پرچلے گئے۔