ڈیل کی باتیں کرنے پر ٹی وی اینکز سے تحریری جواب طلب

ڈیل کی باتیں کرنے پر ٹی وی اینکرز سے تحریری جواب طلب

نواز شریف کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ ٹی وی اینکرز کو طلب کر رکھا تھا۔

پانچ ٹی وی اینکرز میں حامد میر،کاشف عباسی محمد مالک، سمیع ابراہیم، عامر متین شامل تھے

کیس کی سماعت چار بجے دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ہمارے معزز اینکر آئے ہیں؟ جس پر تمام اینکرز کو روسٹرم پر بلا لیا گیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا بڑی معذرت سےآپ کو بلایا ہے،عدالت نےبہت تحمل کامظاہرہ کیا،

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھاآپ تمام اینکر پرسنز ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ کیس بعد میں عدالت آتا ہےمیڈیا ٹرائل پہلےہوجاتاہےجس کادباؤعدالت پرآتاہے۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے کہا ججز سےمتعلق سوشل میڈیا پران کا ٹرائل شروع ہوجاتا ہے۔ سمیع ابراہیم نے وثوق سے کہا کہ ڈیل ہو گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کیا وزیراعظم اور عدلیہ اس ڈیل کا حصہ ہیں؟۔سمیع ابراہیم نے انتہائی اعتماد کے ساتھ ٹی وی پر بیٹھ کرکہا کہ ڈیل ہو گئی ہے، آپ اس حوالے سے جواب جمع کرا دیں۔

اینکر محمد مالک نے روسٹرم پر جواب دیتے ہوئے کہا انہوں نے توہین عدالت نہیں کی، اس لیے وہ اپنا تحریری جواب جمع کرائیں گے۔

عامر متین نے بھی موقف اختیار کیا کہ فیصلے میں واضح نہیں انہوں نے کہاں توہین عدالت کی ہے۔ اس لیے اپنا جواب جمع کرائیں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: