نواز شریف کی زندگی کو سب سے بڑا خطرہ

نواز شریف کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر منگوا لیے گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال میں دو بار دل کا معمولی دورہ پڑا ہے ۔ مگر پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث انجیو گرافی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کیلئے ادویات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز انجائنا کا شدید درد ہوا جس کے بعد معالجین نے دل کے دورے کی نشاندہی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق انجائنا کی موجودہ علامات سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس کے پیش نظر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم  کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز) کی تعداد زیادہ  ہے۔ پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ بھی انجائنا کی تکلیف کا سبب بنا۔

ذرائع کے مطابق معالجین دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے۔ سابق وزیراعظم دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں اور ان کے دو آپریشن پہلے ہو چکے ہیں جس کے سبب اس وقت دل کی تکلیف مزید خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ  نواز شریف 5 رز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر بدستور ذیادہ ہے۔

گزشتہ روز نواز شریف کی ادویات میں ردو بدل کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے تھے۔

سروسز اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا آئی وی آئی جی انجکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور 4 سے 5 روز انجکشنز کا کورس جاری رکھا جائے گا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: