لبنان:مظاہرین نے صدر کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا

لبنان:مظاہرین نے صدر کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا

لبنان میں احتجاجی مظاہرین نے صدر مائیکل عون کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے صدر کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ایک بار پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

 لبنانی صدر مائیکل عون نے کہا کہ وہ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں جب کہ صدر نے مظاہرین کو ایک بار پھر پیغام دیا کہ سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے حکومت کو غیر مستحکم کرکے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 لبنانی صدر نے ملک میں نئی قانون سازی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت میں ردو بدل کا بھی اعادہ کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ لبنان کو کھاچکا تھا۔

لبنانی صدر نے وزیراعظم سعد الحریری کے معاشی اصلاحاتی پیکج کی بھی حمایت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کی طرف پہلا قدم لبنان کو محفوظ اور مالیاتی و اقتصادی تباہی کے آسیب کو ختم کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے صدر مائیکل عون کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ صدر کی پیشکش لوگوں کی ضروریات پر پورا نہیں کرتی اور ان کا خطاب لوگوں کی توقعات کے عین مطابق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں معاشی بحران کے بعد مظاہرین گزشتہ 8 روز سے احتجاج کررہے ہیں، مظاہرین نے حکومت پر کرپشن اور دوستوں کو نوازنے کا الزام لگایا ہے جس کی بناء پر وہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: