محکمہ صحت کے دفتر سے انسولین کی چوری

محکمہ صحت کے دفتر سے انسولین کی چوری

ملتان میں محکمہ صحت کے دفتر سے 20 لاکھ روپے مالیت کی انسولین چوری ہو گئی، چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر نے معاملہ کی انکوائری کا آغاز کر دیا۔

ملتان میں 23 اکتوبر کو محکمہ صحت کے دفتر سے 20 لاکھ روپے مالیت کی انسولین غائب ہوگئی جس کے بعد چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر منور عباس نے معاملہ کی انکوائری کرتے ہوئے محکمہ صحت کے 5 ملازمین جن میں 3 اسٹور کیپر محمد اشفاق، حبیب الرحمان اور محمد اصغر، سنیٹری انسپکٹر محمد ارشد اور ویکسنیٹر محمد مظفر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکیٹو ہیلتھ کے مطابق دوائیوں کی تمام کھیپ ان افراد کی نگرانی میں رکھی جاتی ہے، انسولین چوری میں محکمہ صحت کا جو بھی ملازم ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: