مرغ کو دانتوں سے کاٹ کھانے پر 80 گھنٹے کی سزا

مرغ کو دانتوں سے کاٹ کھانے پر 80 گھنٹے کی سزا

فرانس کی باسک پیلوٹا ٹیم کے ایک کھلاڑی کو زندہ مرغ کو اسکے سر کی جانب سے دانتوں سے کاٹ کراسکا سر تن سے جدا کرنے پر 80 گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گئی ہے۔

بکسینٹ لارالڈے نامی اس پلیئر نے دوستوں کے ساتھ کھانے کی میز پر اس سفاکی کا مظاہرہ کیا۔ اسے پیرنیز(فرانس) میں بیونن فوجداری عدالت نےجمعہ 25 اکتوبر کو جانوروں سے ظلم و زیادتی کے الزام میں 80 گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔

ایک مقامی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ جون میں ایک ویڈیو میں اسے ایک زندہ مرغ کو دانتوں سے اس کا سر کاٹتے ہوئے دکھایاگیا تھا۔

اس ویڈیو سے حاصل کردہ تصاویر کو دیکھنے کے بعد جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور انھوں نے مذکورہ بالا کھلاڑی بکسینٹ لارالڈے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

باسک پیلوٹا کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اسے اپنے اس اقدام پر افسوس ہے، جو دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے دوران پیش آیا تھا۔ چونکہ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی ، اس وجہ سے اسے انٹرنیٹ پر بعض لوگوں نےدھمکیاں بھی دیں۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: