نواز شریف سے متعلق طلال چوہدری کا بڑا دعویٰ

فیصلے سے پہلے طلال چودھری کا بڑا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں طلال چوہدری نے یقین کے ساتھ کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی یہی فیصلہ آئے گا۔

نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ بھی وہی فیصلہ سنائے گی جو آج لاہور ہائی کورٹ نے سنایا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ایک جیسی میڈیکل رپورٹ پر دو عدالتیں دو مختلف فیصلے سنائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈھیل اور ڈیل کی باتیں کرنے والے شروع دن سے ہی نواز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑاتے رہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے نواز شریف اور مریم نواز کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور ہائی کورٹ سے نواز شریف ضمانت منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ہمیں من و عن قبول ہوگا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: