ہر کردار کی روح میں اترنے کی کوشش کرتی ہوں

ہر کردار کی روح میں اترنے کی کوشش کرتی ہوں

ٹیلی ویژن  کی ابھرتی ہوئیں خُوب صورت اداکارہ فرحین اقبال نے کہا ہے کہ کردارکی روح میں اترنے کی کوشش کرتی ہوں۔

اپنےآرٹ کو دھیمی آنچ میں پکانے کی قائل رہی ہوں،ہدایت کار کی جانب سے ملنے والے کرداروں کو زندگی دینے کی کوشش کرتی ہوں، رواں برس میرے لیے بہت شاندار رہا، کئی ڈراموں اور ٹی وی کمرشل میں کام کیا، ان دنوں میری مختلف چینل سے ڈراما سیریل آن ائیر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، فرحین اقبال نے بتا کہ ڈراما سیریل’’ یتیم‘‘ میں فلم اسٹار ثناء فخر، نعمان مسعود، شہزاد علی اور شازیہ اختر کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔

میں ڈراموں میں ایک جیسے کردار ادا نہیں کرنے چاہتی، اسی لیے منتخب ڈراموں میں کام کرتی ہوں،ان دنوں مجھے ڈراما سیریل ’سجدہ عشق‘ میں نعمان حبیب، مومل خالد، اور میرے کردار کو بہت سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری ایک ڈراما سیریل شروع ہوئی ہے، جس میں بِنش چوہان، فائق خان اورسلیم معراج کے ساتھ دل چسپ کردار کررہی ہوں، کردار کوئی بھی ہو، جس میں ایکٹنگ کا زیادہ مارجن ہوتا ہے تو میں ضرور کرتی ہوں۔

میں راتوں رات شہرت حاصل کرنا نہیں چاہتی، جو کامیابی ملے، وہ دیرپا ثابت ہوں، میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت ناظرین کے دلوں پر راج کرنا چاہتی ہوں، مجھے گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہے، ابھی حال ہی میں امریکا کی مختلف ریاستوں کا وزٹ کر کے آئی ہوں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: