آلو کے بھرتے کا دنگ کر دینے والا فائدہ

آلو کا شمار ایک ایسی سبزی میں ہوتا ہے جسے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

آلو کو استعمال فرنچ فرائز سے لے کر چپس بنانے تک ہوتا ہے اور اسے تقریبا دنیا کے ہر ملک میں عام سبزی کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے۔

تاہم آلو کے حوالے سے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس خیال میں کسی حد تک صداقت بھی ہے۔

لیکن ساتھ ہی آلو کے بہت سارے فوائد بھی ہیں، کیوں کہ اس میں کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو بہتر بنانے، بہتر نیند کرانے، کمزوری کو دور کرنے، پر رونق جلد اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

لیکن اب آلو کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے جو یقینا کئی افراد کو دنگ کردے گا۔


جی ہاں، ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آلو کا بھرتہ دوڑنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔

سائنس جرنل ’اپلائڈ سائیکولاجی‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ آلو کا بھرتہ دوڑنے کی صلاحیت بہتر بناتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے مختصر ’سائیکلسٹ‘ رضاکاروں پر چند سال تک کی تحقیق کی، جس کے نتائج حال ہی میں جاری کیے گئے۔


تحقیق کے دوران ماہرین نے 31 برس کی عمر کے 12 سائیکلسٹ کو تین مختلف گروپ میں تقسیم کرکے انہیں مختلف غذائیں دے کرہفتہ وار 267 کلو میٹر تک سائیکل چلانے کا کہا۔

ماہرین نے ایک گروپ کو صرف سادہ پانی جب کہ دوسرے گروپ کو آلو کا بھرتہ اور تیسرے گروپ کو کاربوہائیڈریٹ پر مبنی خوراک دی اور تمام رضاکاروں کے بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر طرح کے ٹیسٹ کیے گئے۔

رضاکاروں کو سائیکلنگ کرنے سے 24 گھنٹے قبل خوراک دے کر انہیں ریس میں حصہ لینے کا کہا جاتا تھا اور مختلف اوقات میں ان کے مختلف بلڈ ٹیسٹ کیے جاتے رہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ آلو کا بھرتہ کھانے اور کاربوہائیڈریٹ استعمال کرنے والے رضاکاروں میں جہاں دوڑنے کی صلاحیت بہتر ہوئی، وہیں ان کی توانائی میں بھی اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل مہنگی غذائیں، جوس اور ڈرنک اور صرف آلو کے بھرتے کھانے میں کوئی فرق نہیں، دونوں طرح کی غذاؤں سے ایک جیسی توانائی حاصل ہوتی ہے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ ایتھلیٹس کو آلو کے بھرتے کی غذا کو معمول بنانا چاہیے۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: