پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، سری لنکا سے مثبت اشارے ملنے لگے

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز، سری لنکا سے مثبت اشارے ملنے لگے

سری لنکن کرکٹ بورڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا سے دسمبر میں شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے روالپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز تیار ہیں۔

اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ہوتی ہے تو قومی ٹیم 10 برس بعد ہوم گراونڈز پر ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر غور کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلی گئی۔

ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 0-2 سے کامیاب حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کردیا تھا۔

مختصر دورانیے کی کرکٹ کی اس کامیاب سیریز کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جاسکتی ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: