پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے کاوش برطانیہ کو محفوظ رکھتی ہے

پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے کاوش برطانیہ کو محفوظ رکھتی ہے

برطانوی شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے کوششیں برطانیہ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 4 روزہ سرکاری دورہ پورا کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہو گئے تھے۔

اپنے دورے کے دوران برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت اور وزیراعطم پاکستان سے ملاقاتوں کے علاوہ سیاحتی مقامات کی سیر بھی کی۔

شاہی جوڑے نے پاکستان کے تاریخی دورے کو یادگار قرار دیا اور اپنے دورے کے آخری روز انہوں نے اسلام آباد میں کتوں کو دہشت گردی سے بچاؤ کی تربیت دینے والے ادارے کا دورہ بھی کیا جہاں برطانوی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر برطانیہ کی سڑکوں پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

برطانوی شہزادے نے مزید کہا یہی وجہ ہے کہ ہم آج یہاں موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔

شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کی وجہ سے ہی برطانیہ میں لوگ محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ہفتے ہم پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے سنتے رہے اور ہمیں اس دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: