100 سے زائد آئی فونز کو جوڑ کر بنایا جانے والا گٹار

گٹار موسیقی میں استعمال کیا جانے والا ایسا آلہ ہے جو کہ عام طور پر لکڑی یا کسی اور دوسری چیز سے بنایا جاتا ہے لیکن اگر کوئی آپ سے کہے کہ  ایک گٹار کو ’آئی فون‘سے جوڑ کر بنایا گیا ہے تو شاید آپ اس شخص کی بات پر یقین ہی نہ کریں۔

آئیے ہم آپ کو ایک ایسے گٹار کے بارے میں بتائیں جو کہ دنیا کے مہنگے ترین اسمارٹ فون ’آئی فون‘ کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

100 سے زائد آئی فونز کو جوڑ کر بنایا جانے والا گٹار

آرٹ مایر نامی لڑکے نے ایک ایسا گٹار تیار کیا ہے جس کا نام اس نے ’آئی کاسٹر‘ رکھا ہے اور اس گٹار کی خاصیت کا اندازہ ہم اس کے نام سے بھی لگا سکتے ہیں۔

جی ہاں آئی کاسٹر گٹار کو بنانے کے لیے آئی فون کا استعمال کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ گٹار باقی تمام گٹاروں جیسا نہیں ہے، اس گٹار کا نام رکھنے کی ایک اور وجہ یہ تھی کہ اس گٹار کی بناوٹ ’ٹیلی کاسٹر گٹار‘ جیسی ہے، اس گٹار کو بنانے کے لیے تقریباً 107 آئی فونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ آئی فون سے بنا گٹار عام الیکٹرک گٹار جیسی ہی خاصیت رکھتا ہے اور اس گٹار کو بنانے والے ماہر  آرٹ مایر کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ آئی فون سے بنا ہوا گٹار عام گٹار سے زیادہ اچھی فریکوئنسی دیتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ گٹار لکڑی کے بجائے کسی اور چیز سے بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی آرٹ مایر نے ایک ایسا گٹار بنایا تھا جسے بنانے کے لیے انہوں نے نوڈلز کا استعمال کیا تھا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: