ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابر کو ملنے کا امکان

ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابر کو ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کے لیے اظہر علی اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ دونوں فارمیٹ کے نائب کپتان مقرر کرنے کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گااور امکان ہے کہ ٹیموں کے اعلان کے ساتھ ہی نائب کپتانوں کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا نائب کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابراعظم کو مستقبل کے  منصوبے کے تحت ٹیسٹ اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا جائے گا جب کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی بابر اعظم کو سونپنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

تاہم، ون ڈے کپتان کا اعلان آئندہ برس ہالینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کیا جائےگا ۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی مستقبل کے لیے قائدانہ صلاحیتیں نکھارنے کے لیے ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔

ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اظہر علی اور  بابر اعظم کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور بابر اعظم بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں وقفے کی وجہ سے لاہور میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خراب پرفارمنس پر سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر اظہر علی اور بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: