آئرش گلوکار’بونو‘ پاکستان آنے کے لیے بے چین

بونو بھی سیروح تفریح کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں

برطانوی شاہی جوڑے کے کامیاب پاکستان دورے کے بعد اب نامور آئرش راک بینڈ ’یو 2 ‘ کے گلوکار اور سانگ رائٹر بونو بھی سیروح تفریح کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے معروف بینڈ ’جنون‘ کے گلوکار سلمان احمد نے ’جنگ‘ کو ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ ’ وہ آئرش بینڈ یو 2 کے گلوکار بونو کو ذاتی طور پر جانتے ہیں ،ان کےساتھ کچھ وقت بھی گزارچکے ہیں اور اس دوران ان کی بونو سے اچھی دوستی ہو گئی تھی۔

سلمان احمد نے کہا کہ’ میں یو2 بینڈ کےگانے اور گٹار بجانے کی صلاحیتوں سےمتاثر ہو ں، بونو فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں ، انہوں نے ’ ایچ آئی وی ایڈز‘ اور غربت کے لیے بہت کام کیا ہے، میں نے  بونو سے متاثر ہو کر پولیو کے خلاف مہم پر کام شروع کیا‘۔

سلمان احمد نے بونو سے اپنی پہلی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ آج سے 2 سال قبل آکسفورڈ انگلینڈ میں بونو سے وہ کیسے ملے تھے، ہمارے مشترکہ دوست جیفسکول نے ہم دونوں کو پر فارمنس کے لیے 2017 کے اپریل میں ایک تقریب میں مدعو کیا تھا۔

انٹرویو کے دوران سلمان احمد نے مزید کہا کہ وہ پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے انگلینڈ کی ایک ایوارڈ تقریب میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا تھا، وہاں میوزک انڈسٹری کے اور بھی بڑے بڑے نام موجود تھے۔

بونو بھی سیروح تفریح کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ میری اور بونو کی دوستی مضبوط کرنے میں جیفسکول کا بہت بڑا ہاتھ ہے، اس پر میں جیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور بونو سے میری اچھی دوستی ہونے کے باعث انہوں نے پاکستان دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔

سلمان احمد نے کہا کہ ہم تینوں دوست ابھی منصوبہ بنا رہے ہیں مگر ہم کب پاکستان کی سیرو تفریح کے لیے ایک ساتھ اکٹھا ہوں گے، ابھی تاریخوں کا فیصلہ کرنا باقی ہے۔

سلمان احمد کا مزید کہنا تھا کہ بونو نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار ای میل کے ذریعے کیا تھا اور پاکستانی راک میوزک کی تعریف بھی کی، وہ بونو کے پاکستان کے دورے پر آنے کے لیے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میوزک سے متعلق بات کرتے ہو ئے میں اکثر لوگوں کو بتاتا ہوں کے پاکستانی میوزک بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے، چاہے وہ صوفی کلام ، پاپ ہو یا راک ۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: