برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پر پہنچے  جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر بھی ائیربیس پر موجود تھے۔

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو شاہ محمود قریشی نے گلدستہ پیش کیا۔ 

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 4 روزہ دورے میں 15 اکتوبر کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو ایک اسکول کا بھی دورہ کریں گے اور شاہی مہمان اسی دن ایک فلاحی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان پہنچ گیا

شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن 16 اکتوبر کو لاہور جائیں گے جہاں وہ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کریں گے اور ایک ایس او ایس ویلج کا بھی دورہ کریں گے، دورہ لاہور کے دوران شاہی مہمان نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے۔

برطانوی شاہی مہمان 17 اکتوبر کو چترال جائیں گے جہاں ایک روز گزارنے کے بعد 18 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے وہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ شاہی مہمانوں کی آمد سے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

وزیر خارجہ کے مطابق شاہی خاندان کا یہ وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا، برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا یہ دورہ ء پاکستان، امن و امان کی بہتر صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: