4 بھارتی ہاکی پلیئر کار حادثے میں ہلاک

4 بھارتی ہاکی پلیئر کار حادثے میں ہلاک

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹریفک حادثے میں بھارت کے چار قومی سطح کے ہاکی پلیئر ہلاک اور اور تین زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کی صبح بھوپال کے جنوب میں 70 کلومیٹر دور ضلع ہوشنگ آباد میں اُس وقت پیش آیا جب کھلاڑی ایک ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی جیپ کو بچاتے ہوئے اُن کی کار بے قابو ہوکر ایک درخت سے جا ٹکرائی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ 4 کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہوشنگ آباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے کھلاڑی مدھیا پردیش ہاکی اکیڈمی کے ٹرینی تھے اور نیشنل ٹورنامنٹ میں اکیڈمی کی نمائندگی کرچکے تھے۔

ہوشنگ آباد کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم ایل چھاری کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ لاپروائی کے ساتھ ڈرائیورنگ کا نتیجہ لگتا ہے، حادثے کے وقت کار ہائی اسپیڈ پر تھی۔

مدھیا پردیش کے اسپورٹس ڈائریکٹر ایس ایل تھاؤسین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران تمام کھلاڑی ہوشنگ آباد ہی میں قیام پذیر تھے، اتوار کو ایک کھلاڑی آدرش کے والدین نے کوچ سے درخواست کی تھی کہ اُسے  سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے اِتارسی آنے کی اجازت دی جائے۔

دونوں اضلاع کے درمیان فاصلہ صرف 18کلومیٹر ہے لہٰذا کوچ نے اس شرط پر اجازت دے دی کہ واپسی کے وقت رات میں سفر نہیں کریں گے، تاہم حادثہ دن کے وقت پیش آیا۔

حادثے کے بعد ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ملتوی کردیا گیا ہے

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: