مصباح کو شعیب ملک اور محمد حفیظ کی یاد آگئی

مصباح کو شعیب ملک اور محمد حفیظ کی یاد آگئی

سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو سابق کپتانوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی یاد آگئی۔

امکان ہے کہ دونوں سینیئر کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سینیئر کھلاڑیوں کی حمایت میں بول پڑے، کہتے ہیں کہ سینیئر کھلاڑیوں کو الگ کرنے کی باتیں اتنی جلدی نہیں کرنی چاہئیں، نوجوان بیٹسمین لیگ اسپنر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔

کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کی پرفارمنس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمزور ٹیم کے خلاف تینوں میچز میں یک طرفہ ہار دھچکا ہے، سوچ رہا ہوں ٹیم کو کیا ہوگیا ہے۔

مصباح کو ورلڈ کپ میں ناکام ہونے والے شعیب ملک اور پروفیسر حفیظ کی بھی یاد آگئی۔ مصباح نے کہا کہ وہ دونوں کم از کم اسپنرز کو تو اچھا کھیلتے ہیں، نئے کھلاڑیوں میں جان ہی نہیں، نیا ٹیلنٹ کہاں سے لائیں، جو پرفارم کرے گا اسے چانس دیں گے۔

یاد رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے جیت کیلئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 134 رنز بناسکی اور یوں سیریز 0-3 سے سری لنکا کے نام رہی۔

پاکستان ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں پہلی مرتبہ کوئی سیریز تین صفر سے ہاری ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: