پیرس میں چور جاپانی شہری کے ہاتھ سے لاکھوں ڈالر مالیت کی قیمتی گھڑی لے کر فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی شہری پیرس میں اپنے ہوٹل سے سگریٹ لینے کے لیے باہر نکلا تو تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار ڈالر ز مالیت کی ہیروں کی گھڑی ہاتھ میں نظر آنے کے بعد وہ چوروں کی نظروں میں آگیا۔
شہری نے جیسے ہی سگریٹ لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تو پہلے سے گھات لگائے چوروں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور قیمتی گھڑی چرا کر بھاگ نکلے جس کی یورو میں قیمت 7 لاکھ 70 ہزار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اور نواحی علاقوں میں جنوری سے ستمبر تک چوری کی 71 وارداتیں ہوئی ہیں جن میں اس طرح کی 4 قیمتیں گھڑیاں چرائی گئی ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ جاپانی شہری کے ساتھ واردات کے بعد چور بھاگتے ہوئے اپنا موبائل فون وہیں گراگئے جس کی مدد سے ان کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔