کرم ایجنسی:فوج کیخلاف پراپیگنڈہ بے نقاب

پاک فوج نے طلبا پر حملے کیلیے آئے دہشت گردوں کو پکڑا تو وطن دشمنوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔

سوشل میڈیا پر مقامی افراد کے مظاہرے کو پاک فوج کیخلاف مظاہرہ قرار دے دیا۔

کہا جانے لگا کہ کرم ایجنسی میں طوری بنگش قوم نے 25 سے30 اچھے طالبان کو اسکول پر حملہ کرتے وقت گرفتار کیا۔ حالانکہ سامنے آنے والی ویڈیو میں فوجی واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کو ہم نے پکڑا۔

پھر پراپیگنڈہ کیا گیا کہ فوج طالبان کو چھڑانے کے لئے لوڈ اسپیکر پر عوام سے منتیں کررہی ہے۔ حالانکہ اہلکار لوگوں کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کا کہہ رہا ہے کیونکہ مشتعل افراد دہشتگردوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات نہیں ہوں گی اور یہ علم نہیں ہوگا کہ یہ لوگ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ ابھی تک یہ خبریں صرف سوشل میڈیا پر ہیں اور کسی سرکاری ادارے نے ان کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: