ہر گھر کی ضرورت ’وکس‘ کی تاریخ کیا ہے ؟

ہر گھر کی ضرورت ’وکس‘ کی تاریخ کیا ہے ؟

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی کھانسی، نزلہ، زکام گھر کے تمام افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں تاہم اس کی ابھی تک کوئی مؤثر دوا دریافت نہیں ہو سکی، ایسے میں وکس ہی ہر عمر کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق وکس آج سے 129 برس قبل دریافت کی گئی تھی، اس کے موجد اور فارماسسٹ لنسفرڈ رچرڈسن کا تعلق کیرولائنا سے تھا، رچرڈسن تجربات کرتے ہوئے ادویات تیار کیا کرتے تھے، وکس بھی ان میں سے ایک ہے۔

ہر گھر کی ضرورت ’وکس‘ کی تاریخ کیا ہے ؟

رپورٹ کے مطابق رچرڈسن نے متعدد ادویات دریافت کیں تھیں جن میں کھانسی، نزلہ، زکام میں استعمال کی جانے والی موثر دوا وکس اُن کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اور مشہور دوا ہے۔

1890ء میں ایجاد ہونے والی وکس میں مینتھال، کافور اور یوکلپٹس کا تیل اور پیٹرولیم جیل پر مشتمل تھی جبکہ دورِ حاضرکے مطابق وکس میں کچھ مزید اجزاء بڑھائے گئے ہیں۔

ہر گھر کی ضرورت ’وکس‘ کی تاریخ کیا ہے ؟

واضح رہے کہ21 اگست 1919ء میں وکس کے موجد لنسفرڈ رچرڈسن کی نمونیا کے سبب موت ہو گئی تھی ،ان کے بعد ان کا خاندان کاروبار کو بڑھاتا رہا۔

آج وکس نامی یہ بام دنیا کے 71 ممالک میں مختلف ٹریڈ مارکس کے ساتھ فروخت ہوتا ہے۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: