اکنامک ایڈوائزری کونسل 6 ماہ سے غیر فعال

اکنامک ایڈوائزری کونسل 6 ماہ سے غیر فعال

اقتصادی و معاشی اصلاحات اور پالیسی سازی کا فورم اکنامک ایڈوائزری کونسل غیر فعال ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکنامک ایڈوائزری کونسل کا 6 ماہ سے کوئی مشاورتی اجلاس نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطور انچارج وزارت خزانہ اکنامک ایڈوائزری کونسل کے سربراہ ہیں۔

اکنامک ایڈوائزری کونسل غیر فعال ہونے کے باعث چار پرائیویٹ ممبرز استعفیٰ دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اکنامک ایڈوائزری کونسل سے معاشی و اقتصادی صورتحال پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی، وزیراعظم نے اسد عمر کے استعفے کے بعد سے مشاورت کےلیے نہیں بلایا۔

ذرائع کے مطابق اکنامک ایڈوائزری کونسل ملکی معاشی صورتحال کی بہتری کی ترجیحات کا تعین نہیں کرسکی، اسد عمر کی وزارت کے دوران اکنامک ایڈوائزی کونسل کے صرف 4 اجلاس ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کئی اہم امور پر سفارشات بنانا کونسل کی ذمے داری ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: