اقرا عزیز نے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

انسٹاگرام پر فعال رہنے والی اداکارہ نے اب ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل بھی لانچ کردیا۔

اقرا عزیز اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے نا صرف لوگوں کو تفریح فراہم کریں گی بلکہ اس کے ذریعے پیسے بھی کمائیں گی۔

ڈراموں میں اداکاری کرنے کے ساتھ ساتھ اقرا عزیز نے اپنے مداحوں کو ویڈیوز کے ذریعے اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، جبکہ اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو بھی ریلیز کردی۔

اس ویڈیو میں اقرا عزیز نے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا وہ ان کی مزید تصاویر دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر وہ ان کی عادات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں ان کا یوٹیوب چینل سسکرائب کرنا ہوگا۔

اداکارہ کے یوٹیوب چینل کو اب تک 6 ہزار 280 کے قریب مداح سسکرائب کرچکے ہیں۔

اقرا عزیز کے یوٹیوب چینل کا اعلان اداکارہ کے منگیتر یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز نے 2014 کے ڈرامے ‘کسے اپنا کہیں’ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا۔

اس ڈرامے میں اقرا نے معاون کردار نبھایا تھا، اگلے ہی سال اداکارہ کا ڈراما ‘مقدس’ سامنے آیا، جس میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا۔

2018 رمضان میں سامنے آیا ان کا ڈراما ‘سنو چندا’ بھی کامیاب ثابت ہوا تھا، جس کے بعد اداکارہ کا ایک اور ڈراما ‘رانجھا رانجھا کردی’ بھی ہٹ رہا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے تعلقات کی خبریں بھی اس دوران سامنے آتی رہیں، جبکہ رواں سال ان دونوں نے منگنی کرکے اپنے رشتے کو آفیشل کردیا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: