پاکستانی بولرز کا باجا بجانے والے لنکن راجا کی کہانی

سری لنکن ٹیم کے راجا بھانو کاپکاسا فرسٹ کلاس میچ کی ایک اننگز میں 19 چھکے مارنے کا اعزاز رکھتے ہیں جوگولن انگرام کے 22 اور افغانی شنواری کے 20 چھکوں کے بعد فرسٹ کلاس میچ کا تیسرا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

ستائیس سالہ راجا بھانوکا پکاسا نے اپنی 268 کی اننگز میں 19 چھکے مارکر شہرت حاصل کی۔ ان کے جارح مزاج ہونے کا اندازہ مجموعی طورپر 67 فرسٹ کلاس میچوں میں 107چھکوں اور 368 چوکوں سے لگایاجاسکتاہے۔

راجا پکاسا ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے53 میچوں میں ایک ہزار سات رنز بناچکےہیں، جس میں 45 چھکے اور 84 چوکے ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔کولمبو سے تعلق رکھنے والے راجا پکاسا کو تجربہ کار اور معروف کرکٹرز کے انکار کے بعد دورہ پاکستان کے لیے منتخب کیاگیا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے لاہور میں ہفتے کو پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا ڈبیو کیاجس میں وہ 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ دوسرے میچ میں انہوں پاکستانی بولرزکا باجا بجاتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں اہم کردار اداکیا، بلکہ اپنی دھواں دھار اننگز سے سری لنکن کے ساتھ پاکستانی شائقین کے دل بھی جیتے۔ ان کی 77 رنز کی اننگز جس نے بھی دیکھی، وہ داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔

انہوں نے محمد عامر، وہاب ریاض، عماد وسیم، محمد حسنین اور شاداب خان جیسے بولرز کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا، ان کی ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی یہ دوسری اننگز تھی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کے کیریئر کا بڑا انفرادی مجموعہ 79 رنز ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: