دہشتگردوں کی مالی مدد روکنے میں پاکستانی کارکردگی ناقص قرار

ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ نے پاکستان کی جائزہ رپورٹ پیش کردی جس میں حکومتی دعوؤں کے برعکس پاکستانی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اے پی جی نے رپورٹ اکتوبر 2018 میں کیے گئے آن سائیٹ جائزے کے بعد پیش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 40 نکات میں سے صرف ایک پر مکمل عمل درآمد کیا، نو نکات پر کافی حد تک اور پچیس نکات پر جزوی عمل درآمد کیا۔

گروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پانچ نکات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیاجبکہ منی لانڈرنگ روکنے کی سفارشات پر جزوی عمل درآمد کیا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے پاکستان کی کارکردگی ناقص رہی۔

اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی ناقص قرار دیا گیا ہے۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو مضبوط نہیں کیا گیا اور کالعدم  تنظیموں اور افراد کے خلاف جزوی کارروائی کی گئی۔

مالی جرائم میں ملوث عناصر کے اثاثے اور فنڈز ضبط کرنے پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ پاکستان کے بارڈر سکریننگ سسٹم کو بھی غیر مؤثر قرار دیا گیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: